ترکی زبان سیکھیے - 06

گذشتہ ہفتے کے پروگرام ہم نے مریم کی ہوٹل کی لابی میں کورائے صاحب سے ہونے والے تعارف اور بات چیت کو آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا جبکہ آج کے اس پروگرام میں مریم کی کہانی کو ایک طرف چھوڑتے ہوئے ترکی زبان کی گرائمر کی خصوصیات کو مثالوں کے ذرئعیے آپ کی خدمت میں پیش کریں گے

216005
ترکی زبان سیکھیے - 06

گذشتہ ہفتے کے پروگرام ہم نے مریم کی ہوٹل کی لابی میں کورائے صاحب سے ہونے والے تعارف اور بات چیت کو آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا جبکہ آج کے اس پروگرام میں مریم کی کہانی کو ایک طرف چھوڑتے ہوئے ترکی زبان کی گرائمر کی خصوصیات کو مثالوں کے ذرئعیے آپ کی خدمت میں پیش کریں گے۔ ہم آج کے اس پروگرام میں ضمیر ِ شخصی کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ ترکی زبان میں دیگر زبانوں کی طرح واحد اور جمع پر مشتمل چھ ضمائر شخصی موجود ہیں۔ ان ضمائرشخصی کو سمجھنے کے لیے ان کو ا کھٹا ہی سنتے ہیں۔ برائے مہربانی ہر ضمیر شخصی کوسننے کے بعد اس کو دہرائیں:


Ben میں

Sen تو
O وہ

Biz ہم

Siz تم ( یا آپ)

Onlar وہ


 ابھی آپ نے ضمیر شخصی کو سماعت فرمایا اب ہم آپ کو ضمیر شخصی کے ضمیر اضافی کے ساتھ کس طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے سے آ گاہ کریں گے آپ بھی ان جملوں کا دھیان سے سنیے اور ہمارے ساتھ دہرائیے۔

Ben میں
Benim kitabım. میری کتاب
Sen تو
Senin kalemin. تیرا قلم
O وہ
Onun arabası اس کی گاڑی
Biz ہم
Bizim arkadaşımız. ہمارے دوست
Siz تم ( آپ )
Sizin bilgisayarınız. تمہارا کمپیوٹر
Onlar وہ
Onların okulu. اُن کا اسکول

سامعین اس کے ساتھ ہی ہمارا یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچتا ہے ۔ آئندہ ہفتے ہم آپ کو مہینوں اور موسموں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے اس وقت تک کےلیے ہمیں اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ۔
HOŞÇA KALIN



ٹیگز:

متعللقہ خبریں