ترکی اور تعلیم - 39

سیلمان دیمرل یونیورسٹی اسپاراتا۔ اسپاراتا اپنی جغرافیائی حیثیت ، آب و ہوا، اقتصادیات ، تاریخ اور قدرتی خوبصورتی کے لحاظ سے ترکی کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ہے

144337
ترکی اور تعلیم - 39

"کیا آپ کو معلوم ہے کہ انسانی قدرو قیمت کا کس طرح جائزہ لیا جاتا ہے؟ جس چیز سے وہ اس کا جائزہ لے رہا ہوتا ہے ، کیا وہ اس کی توقعات کے مطابق ہوتی ہے۔"
جی ہاں سامعین ہم اس قول کے ساتھ ترکی اور تعلیم نامی پروگرام میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ قول جسے ہم نے آپ کی خدمت میں پیش کیا ہے عظیم مفکر اور صوفی شاعر مولانا جلال الدین رومی کا ہے۔بین الاقوامی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے لیے اور اپنی راہ کا متعین کرنے کے لیے بہترین راہ مولانا رومی ہی کی بتائی ہوئی راہ ہے۔سامعین گزشتہ ہفتے ہم نے آپ کو اسپارتا کی سیلمان دیمرل یونیورسٹی کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں اور آ ج ہم اپنا یہ سلسلہ وہاں ہی سے جاری رکھیں گے جہاں اس کا سلسلہ گزشتہ ہفتے منقطع کیا تھا۔
سیلمان دیمرل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حسن ابی جی اولو سے ہم نے پوچھا کہ غیر ملکی طلبا اس یونیورسٹی میں کیوں کر تعلیم حاصل کریں اس بارے میں سوال کرنے کے علاوہ ہم نے ریکٹر سے اس شہر کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرنے کے بارے میں کہا تو انہوں نے اس بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا:
اسپاراتا اپنی جغرافیائی حیثیت ، آب و ہوا، اقتصادیات ، تاریخ اور قدرتی خوبصورتی کے لحاظ سے ترکی کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔
ائیردیر، بے شہر ، کووادا جھیلں ملی پارک، داوراک اسکیٹنگ مرکز کی وجہ سے اس کی اہمیت مزید ابھر کر سامنے آجاتی ہے۔ اس کے علاوہ سلجوقی اور عثمانی ثقافتی شاہکار بھی بڑی تعداد میں یہاں پر موجود ہیں۔ یہاں پر تاریخی پیسیدیا، انتی اوچیا اور ساگالاسوس کی طرح کی تاریخی عمارتیں بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ علاوہ ازیں ترکی کے سیاحتی پیرا ڈائیز انطالیہ سے یہ شہر ڈیڑگھنٹے کی مسافت پر ہے۔ اسپارتا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں پر غیر ملکی طلبا بڑی خوشی سے اپنا وقت گزار سکتے ہیں۔ یہاں پر ان کو قیام کرنے کی کسی قسم کی کوئی پرابلم کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اسپارتا کے عوام سیلمان دیمرل یونیورسٹی کا خصوصی خیال رکھتے ہیں اور اس یونیورسٹی کے طلبا کے آرام و سکون کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہیں۔یہاں کے مقامی تاجر، مقامی انتظامیہ اور این جی اوز طلبا کو اپنے کیریر بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ یہاں طلبا اگر چاہیں تو وہ گلاب کے پھولوں کے مرکز اسپارتا میں کام کرتے ہوئےبھی اپنے مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں۔
ہم نے ریکٹر سے یونیورسٹی میں طلبا کی دی جانے والی سوشل سہولتوں کے بارے میں جب پوچھا تو انہوں نے اس بارے میں کہا کہ :
ہم اپنی اس یونیورسٹی کے نصاب کا خصوصی خیال رکھنے کے علاوہ اپنے طلبا کو تمام طرح کی غیر نصابی سہولتیں بھی فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے کیمپس میں ان طلبا کے لیے ہر طرح کی سہولتیں موجود ہیں جس سےطلبا جب بھی چاہیں فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ مشرقی اور مغربی دو حصوں پر مشتمل کیمپس میں ثقافتی اور فنی مراکز ، ڈائننگ حال، کیفے ٹیریا ، اولمپک سوئمنگ پول اور مختلف کھیلوں کی سہولتیں فراہم کرنے والے یونٹس، بینکس، رابطہ دفاتر، ہوسٹلز، تفریح مقامات واقع ہیں جن سے کسی بھی وقت استفادہ کیا جاسکتا ہے۔یونیورسٹی کے مغربی اور مشرقی کیمپس میں دو لڑکیوں اور دو لڑکوں کے ہوسٹلز واقع ہیں ۔ اسپارتا شہر کے مرکز میں طلبا کے بجٹ کے مطابق اپارٹمنٹس اور گھر بھی کرایے کے لیے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اسپارتا شہر میں طلبا کو کسی بھی مقام پر آنے جانے کی کوئی پرابلم نہیں ہے ۔ وہ جہاں چاہے باآسانی آجا سکتے ہیں۔
ریکٹر حسن ابی جی اولو سے ہم نے اپنی بات چیت کے دوران سیلمان دیمرل یونی ورسٹی کیمپس میں طلبا کے کس طرح زندگی بسر کرنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اس بارے کہا کہ:
سیلمان دیمرل یونیورسٹی میں طلبا کو کام کرنے کے بھی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ ہمارے طلبا یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں پارٹ ٹائم کے طور پر کام کرتے ہوئے مستقبل میں اپنے کام کرنے سے متعلق تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں بین الاقوامی بہار و علم فیسٹویل میں بھی شرکت کرنے کے تمام طلبا کو مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس طرح یہ طلبا ثقافتی لحاظ سے کئی ایک سرگرمیوں میں آپ کو مصروف دکھائی دیں گے۔ سیلمان دیمرل یونیورسٹی میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سال کے مختلف اوقات میں سیمنار بھی منعقد کیے جاتے ہیں جہاں طلبا کو ایک ساتھ مل بیٹھنے کا موقع میسر آتا ہے۔
سیلمان دیمرل یونیورسٹی میں 70 کے قریب طلبا کے کلب موجود ہیں اور اس طرح یہ یونیورسٹی طلبا کے کلبوں کے لحاظ سے ترکی میں سب سے زیاد کلب رکھنے کے اعزا زکی مالک ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں