ترکی اور تعلیم - 18

انقرہ یونیورسٹی کاترکی زبان سیکھانے کا مرکز TÖMER

64911
ترکی اور تعلیم - 18

" تعلیم کسی قوم کو آزادی ،، خودمختیاری اور شان و شہرت کے رتبے تک بلند
کرتی ہے یا پھر اگر تعلیم نہ ہو تو وہ قوم تاریکیوں اور غربت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔
سامعین آج ہم نے اپنے پروگرام کا آغاز اتاترک کے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے والےقول سے کیا ہے۔ وائس آف ٹرکی کی اردو سروس سے ہم ترکی اور تعلیم کے زیر عنوان پروگرام میں آپ کو ترکی میں غیر ملکی طلبا کے تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔سامعین گزشتہ ہفتے ہم نے انقرہ یونیورسٹی میں یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ایرکان ابیش سے ہونے والی ملاقات کا حال آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا اورآج بھی ہم اپنے اس سلسلے کو وہیں سے جاری رکھتے ہیں جہاں سے اس کا سلسلہ منقطع کیا تھا۔
ہم نے غیر ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں طلبا کے خدشات کے بارے میں ریکٹر سے TÖMER کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا:
" ہمیں اپنے جن شعبوں پر فخر ہے ان میں سے ایک بلا شبہ Tömer ہے۔ یہاں پر ترک طلبا کو مختلف غیر ملکی زبانوں میں تعلیم فراہم کی جاتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہاں پر غیر ملکی طلبا کو ترکی زبان سیکھائی جاتی ہے۔ اس ادارے نے آج تک لاکھوں کی تعداد میں طلبا کو ترکی زبان اور غیر ملکی زبانیں سیکھائی ہیں اور ان کو ڈپلومہ فراہم کیا ہے۔ موجودہ دور میں دنیا کے مختلف ممالک میں " میں نے تومیر میں ترکی زبان سیکھی ہے کہنے والے انسان موجود ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔ آنے والے غیر ملکی طلبا پہلے تومیر میں ترکی زبان سیکھتے ہیں اور پھر اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہیں۔ اگر وہ انگلش میڈیم میںتعمیم حاصل کررہے ہوں تو بھی ہم پہلے ان کو ترکی زبان سیکھنے کے لیے بھی قائم کرتے ہیں اور پھر ان کو ترکی زبان سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
سامیعن آج ہم آپ کو غیر ملکی اور ترکی زبان سیکھانے والے ادارے TÖMER کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ تاہم اس ادارے جانے سے پہلے انقرہ یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ایرکان ایبیش سے یہ پوچھیں گے کہ غیر ملکی طلبا انقرہ یونیورسٹی میں کیونکر تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دیں گے تو انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ:
" میں یہاں آپ کو یہ بتادوں کہ ہم انقرہ یونیورسٹی کو بین الاقوامی یونیورسٹی کا روپ دینے کے متمنی ہیں اور اس کے لیے کام کررہے ہیں۔ یہ ہمارا سب سے اہم ہدف ہے۔ اسی لیے انقرہ یونیورسٹی میں اپ کو تبدیلیاں ہوتے ہوئے محسوس ہوں گی۔ میں نے اس سلسلے میں ایک مہم کا آغاز کررکھا ہے۔ جب طلبا انقرہ آئیں تو ان کو انقرہ میں سب سے پہلے اپنےآپ کو محفوظ محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ی طرح اس کو یونیورسٹی میں میں اپنےآپ کو محفوظ اور خوش محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انقرہ یونیورسٹی اس لحاظ سے غیر ملکی طلبا کے لیے بڑی اہم یونیورسٹی تسلیم کی جاتی ہے اور غیر ملکی طلبا اپنے آپ کوکبھی بھی اجنبی محسوس نہیں کرتے ہیں۔یہاں پر غیر ملکی طلبا کو تحقیقات کرنے کے بھی بڑے مواقع دیے جاتے ہیں ۔یہاں پر فنون اور ثقافت کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ انقرہ یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں سوشل تنصیبات موجود ہیں۔ انطالیہ اور مناوگات میں بھی طلبا کے لیے سوشل تنصیبات موجود ہیں۔ الگاز پہاڑ پر بھی انقرہ یونیورسٹی کی تنصیبات موجود ہیں۔ طلبا اکثر و بیشتر ان تنصیبات سے استفادہ کرتے رہتے ہیں۔ اور ہیر طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ اسی لیے ہم غیر ملکی طلبا سے ان تنصیبات سے فائدہ اٹھانے اور انقرہ یونیورسٹی کو ترجیح دینے کو کہتے ہیں۔ "
آئیے سامعین اب ہم آپ کو انقرہ یونیورسٹی کے غیر ملکی اور ترکی زبان سیکھانے کے ادارے TÖMER لیے چلتے ہیں۔ انقرہ یونیورسٹی کا ادارہ TÖMER ترکی زبان اور ترک ثقافت سیکھانے کے لیے ترکی زبان تدریسی مرکز کے نام سے سن 1984 میں قائم کیا گیا ۔ TÖMER میں سن 1989 تا 1990 کے درمیانی عرصے کے دوران انگریزی ، فرانسیسی اور جرمن زبان سیکھانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا بعد میں مختلف مرحلوں میں دیگر غیر ملکی زبانوں کا بھی اجرا کردیا گیا اور سن 2011 میں اس ادارے کو ترکی زبان اور غیر ملکی زبان سیکھانے اور تحقیقاتی مرکز کا روزپ دے دیا گیا ۔ TÖMER کے انقرہ کے علاوہ ترکی کے دیگر سات اضلاع میں گیارہ شعبے قائم ہیں۔ TÖMER میں میں ترکی زبان سیکھانے کے علاوہ تکنیکی لحاظ سے بھی کئی ایک شعبوں میں تعلیم فراہم کی جاتی ہے ۔ ہم اپنے آئندہ پروگرواموں میں TÖMER میں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا اور ترک طلبا کے ساتھ کیے گئے انٹرویوز کو بھی آپ کی خدمت میں پیش کریں گے۔ اب ہمیں اس وقت تک کے لیے اجازت دیجیے ۔ اللہ حافظ" تعلیم کسی قوم کو آزادی ،، خودمختیاری اور شان و شہرت کے رتبے تک بلند
کرتی ہے یا پھر اگر تعلیم نہ ہو تو وہ قوم تاریکیوں اور غربت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔
سامعین آج ہم نے اپنے پروگرام کا آغاز اتاترک کے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے والےقول سے کیا ہے۔ وائس آف ٹرکی کی اردو سروس سے ہم ترکی اور تعلیم کے زیر عنوان پروگرام میں آپ کو ترکی میں غیر ملکی طلبا کے تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔سامعین گزشتہ ہفتے ہم نے انقرہ یونیورسٹی میں یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ایرکان ابیش سے ہونے والی ملاقات کا حال آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا اورآج بھی ہم اپنے اس سلسلے کو وہیں سے جاری رکھتے ہیں جہاں سے اس کا سلسلہ منقطع کیا تھا۔
ہم نے غیر ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں طلبا کے خدشات کے بارے میں ریکٹر سے TÖMER کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا:
" ہمیں اپنے جن شعبوں پر فخر ہے ان میں سے ایک بلا شبہ Tömer ہے۔ یہاں پر ترک طلبا کو مختلف غیر ملکی زبانوں میں تعلیم فراہم کی جاتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہاں پر غیر ملکی طلبا کو ترکی زبان سیکھائی جاتی ہے۔ اس ادارے نے آج تک لاکھوں کی تعداد میں طلبا کو ترکی زبان اور غیر ملکی زبانیں سیکھائی ہیں اور ان کو ڈپلومہ فراہم کیا ہے۔ موجودہ دور میں دنیا کے مختلف ممالک میں " میں نے تومیر میں ترکی زبان سیکھی ہے کہنے والے انسان موجود ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔ آنے والے غیر ملکی طلبا پہلے تومیر میں ترکی زبان سیکھتے ہیں اور پھر اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہیں۔ اگر وہ انگلش میڈیم میںتعمیم حاصل کررہے ہوں تو بھی ہم پہلے ان کو ترکی زبان سیکھنے کے لیے بھی قائم کرتے ہیں اور پھر ان کو ترکی زبان سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
سامیعن آج ہم آپ کو غیر ملکی اور ترکی زبان سیکھانے والے ادارے TÖMER کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ تاہم اس ادارے جانے سے پہلے انقرہ یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ایرکان ایبیش سے یہ پوچھیں گے کہ غیر ملکی طلبا انقرہ یونیورسٹی میں کیونکر تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دیں گے تو انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ:
" میں یہاں آپ کو یہ بتادوں کہ ہم انقرہ یونیورسٹی کو بین الاقوامی یونیورسٹی کا روپ دینے کے متمنی ہیں اور اس کے لیے کام کررہے ہیں۔ یہ ہمارا سب سے اہم ہدف ہے۔ اسی لیے انقرہ یونیورسٹی میں اپ کو تبدیلیاں ہوتے ہوئے محسوس ہوں گی۔ میں نے اس سلسلے میں ایک مہم کا آغاز کررکھا ہے۔ جب طلبا انقرہ آئیں تو ان کو انقرہ میں سب سے پہلے اپنےآپ کو محفوظ محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ی طرح اس کو یونیورسٹی میں میں اپنےآپ کو محفوظ اور خوش محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انقرہ یونیورسٹی اس لحاظ سے غیر ملکی طلبا کے لیے بڑی اہم یونیورسٹی تسلیم کی جاتی ہے اور غیر ملکی طلبا اپنے آپ کوکبھی بھی اجنبی محسوس نہیں کرتے ہیں۔یہاں پر غیر ملکی طلبا کو تحقیقات کرنے کے بھی بڑے مواقع دیے جاتے ہیں ۔یہاں پر فنون اور ثقافت کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ انقرہ یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں سوشل تنصیبات موجود ہیں۔ انطالیہ اور مناوگات میں بھی طلبا کے لیے سوشل تنصیبات موجود ہیں۔ الگاز پہاڑ پر بھی انقرہ یونیورسٹی کی تنصیبات موجود ہیں۔ طلبا اکثر و بیشتر ان تنصیبات سے استفادہ کرتے رہتے ہیں۔ اور ہیر طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ اسی لیے ہم غیر ملکی طلبا سے ان تنصیبات سے فائدہ اٹھانے اور انقرہ یونیورسٹی کو ترجیح دینے کو کہتے ہیں۔ "
آئیے سامعین اب ہم آپ کو انقرہ یونیورسٹی کے غیر ملکی اور ترکی زبان سیکھانے کے ادارے TÖMER لیے چلتے ہیں۔ انقرہ یونیورسٹی کا ادارہ TÖMER ترکی زبان اور ترک ثقافت سیکھانے کے لیے ترکی زبان تدریسی مرکز کے نام سے سن 1984 میں قائم کیا گیا ۔ TÖMER میں سن 1989 تا 1990 کے درمیانی عرصے کے دوران انگریزی ، فرانسیسی اور جرمن زبان سیکھانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا بعد میں مختلف مرحلوں میں دیگر غیر ملکی زبانوں کا بھی اجرا کردیا گیا اور سن 2011 میں اس ادارے کو ترکی زبان اور غیر ملکی زبان سیکھانے اور تحقیقاتی مرکز کا روزپ دے دیا گیا ۔ TÖMER کے انقرہ کے علاوہ ترکی کے دیگر سات اضلاع میں گیارہ شعبے قائم ہیں۔ TÖMER میں میں ترکی زبان سیکھانے کے علاوہ تکنیکی لحاظ سے بھی کئی ایک شعبوں میں تعلیم فراہم کی جاتی ہے ۔ ہم اپنے آئندہ پروگرواموں میں TÖMER میں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا اور ترک طلبا کے ساتھ کیے گئے انٹرویوز کو بھی آپ کی خدمت میں پیش کریں گے۔ اب ہمیں اس وقت تک کے لیے اجازت دیجیے ۔ اللہ حافظ

ٹیگز:

متعللقہ خبریں