آسٹریلیا: چونسٹھ سالہ مریضہ کے دماغ میں زندہ کیڑا

دارالحکومت کینبرا میں آپریشن کر کے ایک عورت کے دماغ سے 8 سینٹی میٹر لمبا اور زندہ کیڑا نکالا گیا ہے

2030620
آسٹریلیا: چونسٹھ سالہ مریضہ کے دماغ میں زندہ کیڑا

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں آپریشن کر کے ایک عورت کے دماغ سے 8 سینٹی میٹر لمبا اور زندہ کیڑا نکالا گیا ہے۔

جریدہ ایمرجنگ انفیکٹیس  ڈیزیز  کے مطابق 64 سالہ عورت نے جنوری 2021 میں 3 ہفتوں سے جاری پیٹ کے درد، اسہال ، خشک کھانسی، بخار اور رات کے وقت شدید پسینے  کی شکایت کے ساتھ ہسپتال  سے رجوع کیا۔

2022 میں ان شکایات میں بھلکڑ پن اور ڈپریشن  کی علامات بھی شامل ہونے کے بعد مریضہ کو کینبرا کے ہسپتال  میں منتقل کر دیا گیا۔

دماغ کے ایم آر کے بعد مریضہ کے دماغی افعال میں غیر معمولی علامات کی تشخیص کے بعد دماغ کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کو دماغ میں 8 سینٹی میٹر لمبا اور ایک ملی میٹر موٹا زندہ کیڑا ملا۔

کیڑے کو تحقیق کے لئے لیبارٹری میں بھیج دیا گیا ہے۔

اس نوعیت کے کیڑے عام طور پر اژدہوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ کیڑا اس سے پہلے انسانوں میں کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔

تحقیقات کے بعد فراہم کردہ معلومات کے مطابق مریضہ کے گھر کے قریب ایک جھیل اور اس جھیل کے جوار میں پیٹ کے کیڑوں والا اژدہا دیکھا گیا ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جھیل کے اطراف میں اُگی سبزیوں  پر اژدہے کے پیٹ سے نکلنے والے کیڑے یا پھر ان کے انڈے موجود ہو سکتے ہیں۔ ان سبزیوں کو کھانے میں استعمال کرنے کی وجہ سے یہ کیڑے یا ان کے انڈےمریضہ  کے جسم میں داخل  ہو گئے ہوں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ کیس مستقبل میں حیوانات سے انسانوں میں منتقل ہوسکنے والی بیماریوں پر روشنی ڈالتا ہے۔



متعللقہ خبریں