جنوبی کوریا، جاپانی فوکو شیما سے تابکار پانی کا نکاس احسن طریقے سے کیا جا رہا ہے

جوہری  پلانٹ سے   تین کلو میٹر کے فاصلے پر  اس کی کثافت حد بندی کی سطح سے  کافی کم ہے

2030086
جنوبی کوریا، جاپانی فوکو شیما سے تابکار پانی  کا نکاس احسن طریقے سے کیا جا رہا ہے

جنوبی کوریا نے اطلاع دی ہے کہ جاپان نے فوکوشیما سے تابکار گندے پانی کو خارج کرنا شروع کرنے کے بعد سمندری پانی میں ٹریٹیم کا ارتکاز معیاری حد سے "بہت نیچے" تھا۔

یونہاپ کی خبر کے مطابق  جنوبی کوریائی حکومت  کے سیاسی رابط دفتر   کے سرپرست  نائب وزیر اعظم پارک کو ییون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ   خصوصی مائع ٹیکنالوجی کی بدولت تابکاری کے اثرات میں گراوٹ لاتے ہوئے  چھوڑے جانے والے   تل چھٹ   کے  حامل پانی کے ذریعے 246 ارب بیکرل  ٹراٹیئم  کو بحر اوقیانوس میں  بہایا گیا ہے۔ جوہری  پلانٹ سے   تین کلو میٹر کے فاصلے پر  اس کی کثافت حد بندی کی سطح سے  کافی کم ہے۔

جنوبی کوریا کے تین اہلکار مبینہ طور پر فوکوشیما میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے فیلڈ آفس کا دورہ کرنے کے لیے جاپان گئے  ہیں۔

یہ دورہ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کی جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو کی طرف سے فوکوشیما میں گندے پانی کے اخراج کی نگرانی کے لیے جنوبی کوریا کے ماہرین کو شامل کرنے کی درخواست کے بعد  کیا  جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں