زیرو ویسٹ کا منصوبہ دنیا بھر میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہو گا، میولود چاوش اولو

اقوام متحدہ کی قرار داد کی بدولت 30 مارچ  کی "بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے" کے طور پر  توثیق ہو گئی ہے

1968395
زیرو ویسٹ کا منصوبہ دنیا بھر میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہو گا، میولود چاوش اولو

وزیر خارجہ میولد چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکیہ  میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والی  زیرو ویسٹ کی پالیسی  دنیا میں بھی کامیاب  بنے گی اور یہ  اقوام متحدہ کی پالیسی کے طور پر بھی  مزید مضبوطی حاصل کرے گی۔

چاوش اولو نے30 مارچ کو بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے کے خصوصی اجلاس میں شرکت کرنے  کی غرض سے کل نیویارک  ٹرکش ہاوس میں ترک صحافیوں  کو بریفنگ دی۔

انہوں نے توجہ مبذول کراتے ہوئے  کہا  کہ  زیرو ویسٹ پروجیکٹ دنیا کے لیے ایک ماڈل  کی حیثیت رکھتا  ہے  اب یہ اقوام متحدہ کی پالیسی بھی  بن گیا ہے ، اقوام متحدہ میں کیے گئے فیصلے کے ساتھ  30 مارچ  کی "بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے" کے طور پر  توثیق ہو گئی ہے۔

وزیر چاوش اولو نے مزید  کہا کہ " ہمارے صدر ِ محترم  کی  عالمی نظام اور بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  میں اصلاحات  کے لیے  شروع کردہ کوششیں " دنیا 5 سے بڑی ہے" نصب العین کے ساتھ پروان چڑھنے لگی ہیں۔

 ماحولیات اور دیگر معاملات میں بھی"دنیا 5 سے بڑی ہے"  نظریہ  دراصل ایک تبدیلی کی طرف اشارہ کرتا  ہے۔  دنیا تیزی سے بدلتی جا رہی ہے، ہمیں ڈھیروں مسائل کا سامنا ہے، جن کا حل نکال سکنے کے لیے عالمی نظام  کو مزید موثر بنانا لازمی ہے۔ کہیں زیادہ سرعت سے فیصلے کرنا لازمی ہے، ماحولیات بھی اسی زمرے میں آتی ہیں، جنگوں کا معاملہ بھی۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کے ہمراہ  بحیرہ اسود  اناج راہداری معاہدے، قیدیوں کے تبادلے اور جنگ سمیت متعدد شعبوں میں  ترکیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کام کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں