امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا
توقع ہے کہ متحدہ امریکہ کے مغربی اور شمال مشرقی علاقے اس ہفتے موسمی معمولات سے زیادہ شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔
نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا "یہ موسم جون کے لیے انتہائی گرم ہے۔ نیویارک کے مکینوں کو اس گرمی کے پیش ِ نظر احتیاط برتنی چاہیے۔"
ایڈمز نے کہا کہ اس عرصے کے دوران، وہ ان شہریوں کے لیے شہر میں "کولنگ سینٹرز" کھولیں گے جن کے گھر میں ایئرکنڈیشن نہیں ہے، اور خاص طور پر عمر رسیدہ اور حساس طبی حالت کے حامل افراد کو ضرورت سے زیادہ گرمی کے خلاف احتیاط کرنی چاہیے۔
ایڈمز نے یاد دلایا ملک میں دیکھا جانے والا ریکارڈ توڑ انتہائی درجہ حرارت موسمیاتی تبدیلی کا اشارہ ہے، موسم کے یہ انتہائی واقعات اب کثرت سے دیکھے جا سکتے ہیں اور ان سے جنگلات میں آگ لگنے کا بھی امکان موجود ہے۔