فرانس: برڈ فلو الارم بلند درجے پر چلا گیا

فرانس میں برڈ فلو کے خطرے میں اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں پولٹری حیوانات  کو قرنطینہ میں لینے کا اعلان کر دیا گیا

1904783
فرانس: برڈ فلو الارم بلند درجے پر چلا گیا

فرانس میں برڈ فلو الارم درمیانے درجے سے اوپر چلا گیا ہے۔

فرانس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وباء کے خطرے میں اضافے کی وجہ سے پولٹری فارمنگ  کے  مرکزی علاقوں' بریٹونیا ' ، 'پائسڈے لائر' اور 'ڈیوکس۔سیوریس' کے بعد ملک بھر میں پولٹری حیوانات  کو قرنطینہ میں لینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ماہِ اکتوبر کے آغاز سے وباء کے پھیلاو کا خطرہ پرائمری درجے سے درمیانے درجے پر پہنچ گیا اور پرندوں کی نقل مکانی کے موسم یعنی موسمِ خزاں میں درمیانے درجے سے بلند درجے پر چلا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولٹری فارم مالکان کو مشکلات کا سامنا ہے اور انڈوں کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی آ گئی ہے۔

دوسری طرف یورپ میں ویکسین کی تیاری کے لئے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس میں گذشتہ سال مئی سے نومبر تک کی برڈ فلو وباء میں 21 لاکھ پولٹری حیوانات تلف کر دئیے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں