یورپی یونین ممالک میں ایک ہی قسم کا چارجنگ سوکٹ لازمی قرار دے دیا گیا

یورپی یونین ممالک نے برقی کچرے میں کمی کے لئے تمام برقی آلات کی چارجنگ کے لئے اسٹینڈرڈ USB-C سوکٹ کی منظوری دے دی

1896858
یورپی یونین ممالک میں ایک ہی قسم کا چارجنگ سوکٹ لازمی قرار دے دیا گیا

یورپی یونین کے رکن ممالک نے، 2024  میں مارکیٹ میں آنے والے سمارٹ فون، ٹیبلٹ اور کیمرے جیسے، برقی آلات کی چارجنگ کےلئے اسٹینڈرڈ  USB-C سوکٹ کو لازمی بنانے کی قانونی کاروائیوں کو آخری منظوری دے دی ہے۔

یورپی یونین کونسل  کے جاری کردہ بیان  کے مطابق  رکن ممالک نے،  کونسل  کی طرف سے  USB-C ، مائیکرو USBاور لائٹننگ جیسے مختلف اقسام  کے چارجنگ آلات کو اسٹینڈرڈ شکل دے کر  برقی کچرے  میں کمی کے لئے جاری، قانونی کاروائیوں کی منظوری دے دی ہے۔

قانونی بِل کی منظوری کے بعد تمام پورٹ ایبل برقی آلات  کو اسٹینڈرڈ USB-C  سوکٹ سے چارج کیا جا ئے گا۔ سال 2024 میں مارکیٹ میں آنے والے نئے سمارٹ فون، ٹیبلٹ، ڈیجیٹل کیمرہ، ہیڈ فون، پورٹ ایبل ویڈیو گیمز،  اسپیکر اور کی بورڈ  میں صرف اور صرف USB-C سوکٹ استعمال کیا جائے گا۔

اس طرح واحد چارجنگ آلے کو تمام آلات میں استعمال کیا جا سکے گا اور نئے آلات خریدتے وقت نئے چارجنگ کیبل خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔



متعللقہ خبریں