فائزر اور بائیو این ٹیک نے ہماری ٹیکنالوجی کی نقل کی ہے:موڈیرنا

موڈیرنا نے فائزر اور اس کے جرمن شراکت دار بائیو این ٹیک کے خلاف امریکہ میں منظور شدہ پہلی کووڈ-19 ویکسین کی تیاری میں پیٹنٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ موڈیرنا کی عالمی وبا سے سالوں قبل تیار کی گئی ٹیکنالوجی کو نقل کیا گیا ہے

1872942
فائزر اور بائیو این ٹیک نے ہماری ٹیکنالوجی کی نقل کی ہے:موڈیرنا

موڈیرنا نے فائزر اور اس کے جرمن شراکت دار بائیو این ٹیک کے خلاف امریکہ میں منظور شدہ پہلی کووڈ-19 ویکسین کی تیاری میں پیٹنٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ موڈیرنا کی عالمی وبا سے سالوں قبل تیار کی گئی ٹیکنالوجی کو نقل کیا گیا ہے ۔

خبر کے مطابق، فائزر کے حصص کی قیمت تقریباً 1 فیصد کم ہوئی جبکہ امریکہ میں لسٹڈ بائیو این ٹیک کے حصص کی قیمت میں 1.5 فیصد تنزلی ہوئی، اسی طرح موڈرینا کے حصص بھی 1.7 فیصد گر گئے۔

موڈیرنا نے جاری بیان میں کہا کہ غیر متعین مالیاتی نقصان کے ازالے کا مقدمہ امریکہ میں میساچوسٹس کی ڈسٹرکٹ عدالت میں دائر کیا گیا جبکہ جرمنی میں ڈوسلڈورف کی علاقائی عدالت میں بھی مقدمہ کیا جائے گا۔

موڈیرنا کے چیف ایگزیکٹیو اسٹیفن بینسل نے بیان میں بتایا کہ ہم "ایم آر این اے" ٹیکنالوجی پلیٹ فارم میں جدت کی حفاظت کے لیے مقدمہ دائر کر رہے ہیں، جس کا ہم نے آغاز کیا تھا، ہم نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ عالمی وبا سے قبل موجودہ دہائی میں اس کو پیٹنٹ کروایا تھا۔

موڈیرنا کا کہنا تھا کہ ان کے مقدمہ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ لوگ ویکسین لگوانا چھوڑ دیں۔

 واضح رہے کہ موڈیرنا  نے خود جبکہ فائزر نے بائیو این ٹیک کی شراکت کے ساتھ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے  2 گروپ بنائے تھے۔

 



متعللقہ خبریں