کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کا اعلان قبل از وقت ہوگا:عالمی ادارہ صحت
ادارے کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف برتری قرار دینا ابھی قبل از وقت ہو گا، یہ وائرس بہت خطرناک ہے اور سب کی آنکھوں کے سامنے کسی نئی قسم میں تبدیل ہو جائے گا
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔
ادارے کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف برتری قرار دینا ابھی قبل از وقت ہو گا، یہ وائرس بہت خطرناک ہے اور سب کی آنکھوں کے سامنے کسی نئی قسم میں تبدیل ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی ممالک میں اومی کرون کا عروج آنا ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے تاحال 38 کروڑ 21 لاکھ 76 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکےہیں جبکہ 57 لاکھ 6 ہزار 404 افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔
کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے جن کی تعداد 7 کروڑ 65 لاکھ 16 ہزار 202 ہے۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/ea19/98fa/0f87/6671268344631.jpg?time=1719016876)
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا
![ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/86d8/1c77/119b/666d3869b9da1.jpg?time=1719016876)
ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او
اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ تک ضروری غذائی امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے