امریکہ: ماڈرنا کووِڈ۔19 ویکیسن کی مکمل منظوری دے دی گئی

ایف ڈی اے کے سخت معیاروں سے ہم آہنگی کی تصدیق کے بعد ویکسین کی مکمل منظوری دے دی گئی ہے۔ عوام ویکسین پر بھروسہ کر سکتے ہیں: وفاقی ادارہ برائے خوراک و ادویات

1771523
امریکہ: ماڈرنا کووِڈ۔19 ویکیسن کی مکمل منظوری دے دی گئی

امریکہ کے وفاقی ادارے برائے خوراک و ادویات FDA نے امریکی دوا ساز کمپنی ماڈرنا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو مکمل منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔

FDA کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " ماڈرنا کووِڈ۔19 ویکسین کے پیداواری مراحل کے بارے میں تمام تحقیقات کر لی گئی ہیں۔ FDA کے سخت معیاروں سے ہم آہنگی کی تصدیق کے بعد ویکسین کی مکمل منظوری دے دی گئی ہے۔ عوام ویکسین پر بھروسہ کر سکتے ہیں"۔

ریاست میسی چیسٹس میں واقع کمپنی ماڈرنا سے جاری کئے گئے بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ مکمل منظوری کی حامل ماڈرنا ویکسین اب کے بعد سپائیک ویکس ٹریڈ مارک کے ساتھ فروخت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ کے بیماریوں کے کنٹرول مرکز CDC کے ریکارڈ کے مطابق ملک میں اس وقت تک 204 ملین سے زائد افراد کو ماڈرنا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

FDA نے ماڈرنا کی تیار کردہ کووِڈ۔19 ویکسین کے لئے دسمبر 2020 میں فوری استعمال کی منظوری دی تھی۔



متعللقہ خبریں