کووِڈ۔19 جنگلی حیوانات میں بھی پھیل رہا ہے

دنیا بھر میں کووِڈ۔19 وباء جنگلی حیوانات میں بھی پھیلنا شروع ہو گئی ہے

1756760
کووِڈ۔19 جنگلی حیوانات میں بھی پھیل رہا ہے

دنیا بھر میں کووِڈ۔19 وباء جنگلی حیوانات میں بھی پھیلنا شروع ہو گئی ہے۔

انسان سے حیوانات میں پھیلنے والی یہ وباء خاص طور پر ہِرنوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

امریکہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق کم از کم 6 کیسوں میں انسانوں سے ہرنوں میں کووِڈ۔19 کی منتقلی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اوہائیو یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی تحقیق میں 360 ہرنوں کی ناک سے لئے گئے نمونوں کے ٹیسٹ میں 35،8 فیصد نتائج مثبت نکلے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہرنوں سے انسانوں کو وائرس کی منتقلی کا فی الوقت کوئی ثبوت موجود نہیں ہے لیکن ایسا ہونا ناممکن بھی نہیں ہے۔ جنگلی حیات میں پھیلے ہوئے وائرس نے وباء کے خلاف جدوجہد کو دشوار بنا دیا ہے۔

ہرنوں میں موجود وائرس کے مختلف شکل اختیار کرنے کی صورت میں نیا ویریئنٹ انسانوں کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔

پینسلوانیا یونیورسٹی سے ماہرِ سمیات سریش کُچیپودی نے کہا ہے کہ "وائرس کا جنگلی حیوانات میں موجود ہونا اور انسانوں کا اس سے بے خبر ہونا پریشان کن بات ہے۔ ایسے حالات میں ہم اچانک کسی نئے وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں"۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اوہائیو اور پینسلوانیا یونیورسٹیوں کی تحقیقات نے ثابت کیا تھا کہ کووِڈ۔19 وائرس انسانوں سے حیوانات کو منتقل ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں