بِپ کے صارفین میں 4۔5 فیصد اضافہ

ترک انجینئروں کی متعارف کردہ فوری پیغام رسانی کی ایپلی کیشن BİP کے بیرونِ ملک صارفین کی تعداد میں 4،5 فیصد اضافہ

1755198
بِپ کے صارفین میں 4۔5 فیصد اضافہ

ترک انجینئروں کی متعارف کردہ فوری پیغام رسانی کی ایپلی کیشن BİP کے بیرونِ ملک صارفین کی تعداد میں 4،5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بِپ کی سال 2021 کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 192 ممالک میں بِپ کا استعمال کیا جا رہا ہے اوررواں سال کے دوران 90 ملین سے زائد صارفین نے اس ایپلی کیشن کو ڈاون لوڈ کیا ہے۔ ترکی میں بِپ صارفین کی تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا ہو گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خاص طور پر انڈونیشیا، بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور ملائیشیا جیسے کثیر آبادی والے ممالک میں بِپ کی کامیابی مرکزِ توجہ بن رہی ہے۔ دنیا بھر میں اپنے فعال استعمال کی وجہ سے بِپ کے صارفین کی تعداد میں 4،5 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔


ٹیگز: #بِپ

متعللقہ خبریں