ترکیہ، ملائیشیا بحری بیڑے کے لئے 3 طیارہ شکن بحری جہاز بنا رہا ہے

طیارہ شکن بحری جہاز ترکیہ کی مقامی دفاعی صنعت ایس ٹی ایم تیار کرے گی اور انہیں ترکیہ کے ملّی اسلحے سے لیس کیا جائے گا

2151474
ترکیہ، ملائیشیا بحری بیڑے کے لئے 3 طیارہ شکن بحری جہاز بنا رہا ہے

ترکیہ، ملائیشیا شاہی بحری بیڑے کے لئے، 3 طیارہ شکن بحری جہاز بنا رہا ہے۔

یہ طیارہ شکن بحری جہاز ترکیہ کی مقامی دفاعی صنعت ایس ٹی ایم تیار کرے گی اور انہیں ترکیہ کے ملّی اسلحے سے لیس کیا جائے گا۔

طیارہ شکن بحری جہاز میں ترکیہ کی دفاعی صنعتوں آسیلسان، ہاویلسان اور  راکٹسان سمیت 50 مقامی فرموں کی مصنوعات نصب کی جائیں گی۔

ایس ٹی ایم ، دفاعی ٹیکنالوجی، انجینئرنگ و تجارت کمپنی، کے جاری کردہ بیان کے مطابق "لٹورل مشن شپ بیچ۔2" منصوبے کے لئے ترکیہ صدارتی محکمہ برائے دفاعی صنعت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں دفاعی صنعت کے سربراہ حالوق گورگن نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے آغاز کی حیثیت رکھتا ہے۔

ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد خالد نوردین نے بھی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اس وقت اپنی  بہترین عسکری طاقت اور شاندار    دفاعی ٹیکنالوجیوں کے ساتھ ترکیہ کو مغربی ایشیاء میں بہترین عسکری پیداوار دینے والے ملک کی حیثیت حاصل ہے۔

جدید اسلحے۔ سنسر اور کمانڈ کنٹرول سسٹموں کے ساتھ  مذکورہ طیارہ شکن بحری جہاز  ملائیشیا کے بحری بیڑے میں متعدد شعبوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔

ہیلی پیڈ کے حامل ان  بحری جہاز وں کی تعمیر ساڑھے 3 سال میں مکمل ہو گی۔



متعللقہ خبریں