ترکی نے وِنڈ انرجی کی پیداوار میں ریکارڈ توڑ ڈالا

ترکی کی وِنڈ انرجی سے پیدا کردہ بجلی کل ایک لاکھ 81 ہزار 249 میگا واٹ کے ساتھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

1732547
ترکی نے وِنڈ انرجی کی پیداوار میں ریکارڈ توڑ ڈالا

ترکی کی وِنڈ انرجی سے پیدا کردہ بجلی کل ایک لاکھ 81 ہزار 249 میگا واٹ کے ساتھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس طرح بجلی کی کُل پیداوار میں وِنڈ انرجی کا حصہ 20،1 ہو گیا ہے۔

دس نومبر بروز بدھ ترکی میں کُل 9 لاکھ ایک ہزار 841 میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی۔

اس پیداوار کا 21،6 فیصد حصہ درآمدی کوئلے کے پاور پلانٹوں سے اور20،1 وِنڈ انرجی سے حاصل کیا گیا ہے۔ اسطرح ترکی کی وِنڈ انرجی سے پیدا کردہ بجلی ایک لاکھ 81 ہزار 249 میگا واٹ کے ساتھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ وِنڈ انرجی سے بجلی کی پیداوار کا حالیہ ریکارڈ ایک لاکھ 74 ہزار 542 میگا واٹ کے ساتھ 25 اکتوبر کو قائم ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں