رچرڈ برینسن خلائی سفر کا آغاز کرنے والے تیسرے شخص بن گئے
اسپیس ایکس کے مالک ایلن مسک اور امازون کے بانی جیف بیزوس کے بعد رچرڈ برینسن خلائی سفر کا آغاز کرنے والے تیسرے شخص بن گئے
![رچرڈ برینسن خلائی سفر کا آغاز کرنے والے تیسرے شخص بن گئے](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/1a55/4c0b/2f78/60ebed0035cdf.jpg?time=1719259979)
برطانوی کاروباری شخصیت سر رچرڈ برینسن نے اپنی کمپنی ورجین گلیکٹک کے تیار کردہ خلائی طیارے میں خلاء کا نقطہ آغاز قبول کئے جانے والے مقام سے 100 کلو میٹر بلندی پر سفر کیا۔
اس طرح اسپیس ایکس کے مالک ایلن مسک اور امازون کے بانی جیف بیزوس کے بعد رچرڈ برینسن خلائی سفر کا آغاز کرنے والے تیسرے شخص بن گئے ہیں۔
برینسن کی کمپنی ورجین گلیکٹک کا تیار کردہ خلائی طیارہ یونٹی۔ 2 برینسن سمیت 6 افراد کے ساتھ کل صبح کے وقت امریکہ کے شہر نیویارک سے خلاء میں بھیجا گیا۔
ورجین گلیکٹک سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق تقریباً 100 کلو میٹر بلندی پر پہنچنے کے بعد خلائی طیارہ خلاء کے نقطہ آغاز تک پہنچ گیا۔
بیان کے مطابق خلائی طیارے یونٹی۔2 کا سفر تقریباً 90 منٹ تک جاری رہا اور اس کے بعد طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دن 12 بجے نیو میکسیکو میں لینڈنگ کی۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/ea19/98fa/0f87/6671268344631.jpg?time=1719259980)
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا