عالمی وبا 23 لاکھ 64 ہزار سے زائد اموات، 10 کروڑ 78 لاکھ متاثر
دنیا بھر میں کورونا واقعات کی تعداد 10 کروڑ 78 لاکھ 56 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 23 لاکھ 64 ہزار 981 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 98 لاکھ 71 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
![عالمی وبا 23 لاکھ 64 ہزار سے زائد اموات، 10 کروڑ 78 لاکھ متاثر](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/9a22/a678/a74c/601ff1ede45b0.jpg?time=1718734193)
دنیا بھر میں کورونا واقعات کی تعداد 10 کروڑ 78 لاکھ 56 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 23 لاکھ 64 ہزار 981 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 98 لاکھ 71 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 83 ہزار 200 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 78 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 399 اور ایک کروڑ 8 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں کسی جانور سے کورونا پھیلنے کے شواہد نہیں ملے،عالمی ادارہ صحت
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 945 اور 96 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 40 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 78 ہزار 134 ہے۔
برطانیہ میں 39 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 14 ہزار 851 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 33 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 80 ہزار 443 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسپین میں 30 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 63 ہزار 704 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 26 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 92 ہزار 338 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/ea19/98fa/0f87/6671268344631.jpg?time=1718734193)
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا
![ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/86d8/1c77/119b/666d3869b9da1.jpg?time=1718734193)
ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او
اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ تک ضروری غذائی امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے