عالمی وبا:دنیا بھر میں اموات کی تعداد ساڑھے 23 لاکھ سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا واقعات کی تعداد 10 کروڑ 74 لاکھ 11 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 23 لاکھ 51 ہزار 195 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 93 لاکھ 38 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

1580812

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 79 ہزار 772 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 77 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 588 اور 96 لاکھ 2 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 39 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد  77 ہزار 598 ہے۔

برطانیہ میں 39 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 13 ہزار 850 اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں 33 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 80 ہزار 147 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 30 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 63 ہزار 61 اموات ہوئی ہیں۔ 

اٹلی میں بھی 26 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 92 ہزار 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعللقہ خبریں