برطانیہ میں دنیا کا پہلا اڑنے والی ٹیکسیوں کا اڈہ قائم کیا جا رہا ہے

ٹیکیسوں کی عمودی لینڈنگ اور ٹیک آف  خصوصیت کے حامل  اس الیکٹرک ائیرٹیکسی پورٹ  کو ماہِ نومبر سے زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا

1574428
برطانیہ میں دنیا کا پہلا اڑنے والی ٹیکسیوں کا اڈہ قائم کیا جا رہا ہے

برطانیہ میں دنیا کا پہلا اڑنے والی ٹیکسیوں کا اڈہ قائم کیا جائے گا۔

اربن ۔ائیر پورٹ نامی کمپنی  کے اس منصوبے کا مقصد مستقبل میں شہر کے مرکز میں اڑنے والی ٹیکیسیوں کے کام کے طریقے کو دکھانا اور اس کے لئے انفراسٹرکچر تیار کرنا ہے۔

یہ ائیر پورٹ کوونٹری میں تعمیر کیا جائے گا۔ ٹیکیسوں کی عمودی لینڈنگ اور ٹیک آف  خصوصیت کے حامل  اس الیکٹرک ائیرٹیکسی پورٹ  کو ماہِ نومبر سے زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا۔

زائرین مستقبل میں اڑنے والی ٹیکسیوں کے ذریعے رسل و رسائل کے طریقے کو دیکھ سکیں گے۔

صفر آلودگی کے ساتھ  اڑنے والی ان  گاڑیوں کے اس ائیر پورٹ یعنی اربن۔ائیر پورٹ کو  عارضی طور پر شہر کے مرکز میں قائم کیا جائے گا۔ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے  1.2 ملین اسٹرلن عطیات فراہم کئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں