عالمی وبا:کورونا کے سبب اموات کی تعداد 21لاکھ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 81 لاکھ 9 ہزار 757 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 800 ہو گئیں جبکہ 7 کروڑ 5 لاکھ 86 ہزار 517 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

1568967
عالمی وبا:کورونا  کے سبب اموات کی تعداد 21لاکھ  سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 81 لاکھ 9 ہزار 757 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 800 ہو گئیں جبکہ 7 کروڑ 5 لاکھ 86 ہزار 517 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے  واقعات اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 20 ہزار 285 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 51 لاکھ 96 ہزار 86 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 53 ہزار 67 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 26 ہزار 200 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 14 ہزار 228 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 86 لاکھ 99 ہزار 814 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 67 ہزار 832 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 55 ہزار 839 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریض اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 94 ہزار 580 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 35 لاکھ 43 ہزار 646 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 71 ہزار 998 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل مریض 29 لاکھ 87 ہزار 965 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 55 ہزار 41 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 25 لاکھ 60 ہزار 587 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 84 ہزار 202 ہو گئی جبکہ اس کے کل  واقعات 24 لاکھ 28 ہزار 221 ہو گئے۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 51 ہزار 151 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 21 لاکھ 8 ہزار 895  مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں