عالمی وبا:کورونا کے سبب اموات کی تعداد 20لاکھ 40ہزار سے تجاوز کر گئی
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 40 ہزار 800 اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 82 لاکھ 40 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 40 ہزار 800 اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 82 لاکھ 40 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 7 ہزار 202 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 44 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 868 اور 84 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 35 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 65 ہزار 566 ہے۔
برطانیہ میں 33 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 89 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔
فرانس میں 29 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 70 ہزار 283 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اٹلی میں بھی 23 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 82 ہزار 177 افراد ہلاک ہوچکے ہیں
متعللقہ خبریں
ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او
اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ تک ضروری غذائی امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے