ترکی کے ساتھ ویکسین سمجھوتہ ہمارے لئے باعث مسرت ہے: اوعور شاہین

پہلے مرحلے میں رواں سال کے اختتام تک 5 لاکھ 50 ہزار ویکسین خوراکیں ترکی بھیجی جائیں گی: پروفیسر ڈاکٹر اوعور شاہین

1552582
ترکی کے ساتھ ویکسین سمجھوتہ ہمارے لئے باعث مسرت ہے: اوعور شاہین

کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے والی جرمن فرم بائیو این ٹیک کے بانیوں میں سے پروفیسر ڈاکٹر اوعور شاہین نے کہا ہے کہ" ترکی کے ساتھ ویکسین سمجھوتہ ہمارے لئے باعث مسرت ہے"۔

سمجھوتے کی تفصیلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے پہلے مرحلے میں رواں سال کے اختتام تک 5 لاکھ 50 ہزار ویکسین خوراکیں ترکی بھیجی جائیں گی۔

ڈاکٹر اوعور شاہین نے کہا ہے کہ " ہم سال 2021 کے آخر تک 30 ملین ویکسین خوراکیں ترکی بھیجنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔ مارچ کے آخر تک 4.5 ملین خوراکیں بھیجی جائیں گی۔ ویکسین  پوری دنیا کے لئے ضروری ہے اور ہم منصفانہ شکل میں ویکسین خوراکیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو 2021 کے آخر تک 30 ملین خوراکیں ترکی پہنچا دیں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" اس کے علاوہ اگر امکانات ہوں اور ترکی وزارت صحت کی طرف سے بھی طلب ہو تو ہم 30 ملین سے زیادہ بھی بھیجنے کے خواہش مند ہیں"۔



متعللقہ خبریں