عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 17لاکھ 10 ہزار کے قریب ہو گئی

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7  کروڑ 77 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 9 ہزار 837 اموات ہو چکی ہیں جبکہ اب تک کورونا کے 5 کروڑ 45 لاکھ 93 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

1549666
عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 17لاکھ 10 ہزار کے قریب ہو گئی

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7  کروڑ 77 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 9 ہزار 837 اموات ہو چکی ہیں جبکہ اب تک کورونا کے 5 کروڑ 45 لاکھ 93 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 26 ہزار 772 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 84 لاکھ 73 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ امريکی کانگريس نے 892 بلين ڈالر کے امدادی پيکج کی منظوری دے دی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب دستخط کرتے ہوئے اس پيکج کی حتمی منظوری دے ديں گے۔

اس امدادی پيکج کے ذريعے امريکا ميں کورونا کی وبا سے متاثرہ کاروباروں اور افراد کی مدد کی جانی ہے۔ سينيٹ ميں اس بل کے حق ميں بيانوے اور اس کے مخالفت صرف چھ ووٹ پڑے۔

بھارت کورونا متاثرین کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 145 اور ایک کروڑ 75 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 322 اور 72 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 28 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 51 ہزار 351 ہے۔

فرانس میں 24 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 60 ہزار 900 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 

برطانیہ میں 20 لاکھ 73 ہزار کورونا کیسز اور 67 ہزار 616 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

اٹلی میں بھی 19 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 69 ہزار 214 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں