کورونا کی نئی وبا خطرناک نہیں ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادرہ صحت نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو بے قابو نہیں کہا جاسکتا ہے جبکہ اب تک کسی قسم کی ہلاکت یا سنگین امراض  کی کیفیت سامنے نہیں  آئی ہے

1549635
کورونا کی نئی وبا خطرناک نہیں ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادرہ صحت نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو بے قابو نہیں کہا جاسکتا ہے۔

 ادارے کے سربراہ  ٹیڈروس آیڈھانوم گیبریسیوس  نےایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا کی نئی لہر پر پہلے کی طرح احتیاطی تدابیر سے قابو پایا جاسکتا ہے اور اس کی وجہ سے اب تک کسی قسم کی ہلاکت یا سنگین امراض  کی کیفیت سامنے نہیں  آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہاجاسکتا کہ برطانیہ میں صورتحال بے قابو ہوگئی ہے.

قبل ازیں برطانوی  وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا تھا کہ نئے کورونا وائرس کا پھیلاؤ بے قابو ہوچکا ہے

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی بلکہ اس سے کچھ زیادہ چوکنا رہنا ہوگا۔

 واضح رہے کہ تقریبا 30 ممالک نے برطانوی شہریوں کے لئے اپنی سحدیں بند کردی ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ میں بھی کورونا کی نئی قسم پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں