عالمی وبا : دنیا بھر میں اموات کی تعداد 16لاکھ 68 ہزار سے بڑھ گئی

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھرمیں ہلاکتیں 1668356ہوگئیں ،مصدقہ مریضوں کی تعداد 7کروڑ52لاکھ 83ہزارتک پہنچ گئی جبکہ صحت یاب ہوئے مریضوں کی تعداد اس وقت 5283000 سے زیادہ ہو چکی ہے

1547696
عالمی وبا : دنیا بھر میں اموات کی تعداد 16لاکھ 68 ہزار سے بڑھ گئی

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھرمیں ہلاکتیں 1668356ہوگئیں ،مصدقہ مریضوں کی تعداد 7کروڑ52لاکھ 83ہزارتک پہنچ گئی جبکہ صحت یاب ہوئے مریضوں کی تعداد اس وقت 5283000 سے زیادہ ہو چکی ہے ۔

خبر کے مطابق ،امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپرہے جہاں3 لاکھ 14 ہزار 577 اموات ہو چکی اور ایک کروڑ 73لاکھ 92ہزار سے زائد متاثرین رپورٹ ہو چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 83ہزار 822اور 70لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 27لاکھ 34ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 48ہزار 564ہے۔

فرانس میں 24 لاکھ 9ہزار سے زائد افراد متاثر اور 59ہزار 361جان کی بازی ہار چکے ۔

برطانیہ میں 19لاکھ 13ہزار کورونا متاثرین اور 65 ہزار 520اموات رپورٹ ہوئیں۔

اٹلی میں بھی 18لاکھ 88ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 66ہزار 537افراد ہلاک ہوچکے جبکہ میکسیکو میں  ایک لاکھ سولہ ہزار 487۔ اسپین میں 48777، ارجنٹائن میں 41534، کولومبیا میں 39787،پیرو میں 36901،جرمنی میں 25165، پولینڈ میں 24345، بیلجیئم میں 18371،چلی میں 16OO7،رومانیہ میں 13932، کینیڈا میں 13916 اور ہالینڈ میں10321افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں