ترکی: صدر ایردوان نے سالِ نو کے موقع پر لاک ڈاون کا اعلان کر دیا
لاک ڈاون مقامی وقت کے مطابق 31 دسمبر شام 9 بجے سے لے کر 4 جنوری شام 5 بجے تک جاری رہے گا: صدر رجب طیب ایردوان
1545457
ترکی میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 229 ہے۔
اس طرح وباء کے آغاز سے لے کر اب تک ملک میں اموات کی کُل تعداد 16 ہزار 646 ہو گئی ہے۔
ایک دن میں 2 لاکھ 4 ہزار 289 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5 ہزار 64 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔
ملک میں مریضوں کی یومیہ تعداد 29 ہزار 617 ہے۔
ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے 28 ہزار 164 افراد کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی کُل تعداد 16 لاکھ 31 ہزار 944 ہو گئی ہے۔
اس دوران صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد جارہ کردہ بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاون مقامی وقت کے مطابق 31 دسمبر شام 9 بجے سے لے کر 4 جنوری شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
متعللقہ خبریں
تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کی نشاندہی، پہلا کیس ریکارڈ کر لیا گیا
تنزانیہ کے علاقے 'کاگیرا' میں ماربرگ وائرس کی تشخیص کا اعلان