کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

بھارت میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 55 اور مریضوں کی تعداد 98 لاکھ 57 ہزار ہو گئی ہے

1544511
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی کُل تعداد 16 لاکھ 12 ہزار 931 سے تجاوز کر چکی ہے۔ دنیا بھر میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ 71 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 کروڑ 5 لاکھ 42 ہزار ہے۔

بھارت میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 55 اور مریضوں کی تعداد 98 لاکھ 57 ہزار ہو گئی ہے۔

46 ہزار 941 اموات کے ساتھ روس میں مریضوں کی تعداد 26 لاکھ 53 ہزار ہے۔

چین میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 4 ہزار 634 اور مریضوں کی تعداد 86 ہزار 725 ہے۔ ملک میں 24 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 19 کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔

جنوبی کوریا میں حالیہ ایک دن کے دوران 2 اموات کے بعد ملک میں وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 580 اور ایک ہزار 30 کےاضافے سے مریضوں کی کُل تعداد 42 ہزار 766 ہو گئی ہے۔

ایران میں اموات کی تعداد 51 ہزار 949 اور مریضوں کی تعداد 11 لاکھ ہے۔

عراق میں اموات کی تعداد 12 ہزار 565 اور مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 622

تیونس میں اموات کی تعداد 3 ہزار 801 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار 104 اور غزہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 188 اور مریضوں کی تعداد 27 ہزار 939 ہو گئی ہے۔

برّ اعظم افریقہ میں وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد 326 کے اضافے سے 55 ہزار 82 اور 18 ہزار 132 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 76 ہزار 805ہو گئی ہے۔

خطّے میں 23 ہزار 106 اموات کے ساتھ جنوبی افریقہ سرفہرست ہے، مصر میں اموات کی تعداد 6 ہزار 898 اور مراکش میں 6 ہزار 589 ہے۔



متعللقہ خبریں