کورنا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

تیونس میں سخت معمولات کار کے خلاف شعبہ صحت کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

1542417
کورنا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

کورنا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی کُل تعداد 15 لاکھ 63 ہزار ، مریضوں کی تعداد 6 کروڑ 86 لاکھ 3 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 74 لاکھ 91 ہزار ہو گئی ہے۔

بھارت میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 398 اور مریضوں کی تعداد 97 لاکھ 35 ہزار ہو چکی ہے۔

ایران میں اموات کی تعداد 50 ہزار 917 اور مریضوں کی تعداد 10 لاکھ  62 ہزار  اور روس میں اموات کی تعداد 44 ہزار 718 اور مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 41 ہزار ہے۔

وباء کی وجہ سے 556 اموات کے ساتھ جنوبی کوریا میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 686 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 39 ہزار 432 ہو گئی ہے۔

وباء کے مرکز ملک چین میں اس وقت تک 4 ہزار 634 اموات واقع ہو چکی ہیں۔ چین قومی صحت کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں 15 وائرس کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 11 کا کسی بیرونی رابطے سے تعلق نہیں ہے۔اس طرح ملک میں وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 86 ہزار 661 تک پہنچ گئی ہے۔تاہم ملک میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تیونس میں وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اس وقت تک 3 ہزار 596 اموات واقع ہو چکی ہیں اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 329 ہو گئی ہے۔ ملک میں شعبہ صحت کے ملازمین نے معمولات کار کی سخت  شرائط کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

برّاعظم افریقہ میں وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد 402 کے اضافے سے 54 ہزار 611 اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد الیہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 46 کے اضافے سے 23 لاکھ  ہو گئی ہے۔

خطّے میں 22 ہزار 432 کے اضافے سے جنوبی افریقہ سرفہرست ہے ۔ مصر میں اموات کی تعداد 6 ہزار 813 اور مراکش میں 6 ہزار 370 ہے۔



متعللقہ خبریں