ترکی میں کورونا :24گھنٹوں میں 187جانیں ضائع،کل اموات 14316 ہو گئیں
ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران جانی نقصان کی تعداد 187 ہے جس کے بعد کل اموات کی تعداد14316 تک جا پہنچی ہے
1539381
![ترکی میں کورونا :24گھنٹوں میں 187جانیں ضائع،کل اموات 14316 ہو گئیں](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/06bc/efa5/9f70/5fc1e758bdc3a.jpg?time=1719201553)
ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران جانی نقصان کی تعداد 187 ہے۔
اس طرح وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 14 ہزار 316 ہو گئی ہے۔
ایک دن کے دوران ایک لاکھ 87 ہزار 518 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 6 ہزار 511 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔
ملک میں کورونا مریضوں کی یومیہ تعداد 32 ہزار 381 ہے۔
ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے 4 ہزار 190 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 331 ہو گئی ہے
متعللقہ خبریں
![امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/ea19/98fa/0f87/6671268344631.jpg?time=1719201554)
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا