کورونا سے اموات میں اضافہ،اواخر ہفتہ لوگ گھروں میں رہیں گے:حکومت ترکی

ترکی میں کورونا سے اموات میں اضافے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران نئے واقعات اور اموات میں اضافے کے بعد ہفتے اور اتوار کو عوام گھروں میں رہیں گے

1537287
کورونا سے اموات میں اضافہ،اواخر ہفتہ لوگ گھروں میں رہیں گے:حکومت ترکی

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران جانی نقصان کی تعداد 188 ہے۔

اس طرح وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 13 ہزار 746 ہو گئی ہے۔

ایک دن کے دوران ایک لاکھ 76 ہزار 656 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 6 ہزار 514 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ملک میں کورونا مریضوں کی یومیہ تعداد 31 ہزار 219 ہے۔

ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے 4 ہزار 485 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ727 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب کابینہ اجلاس کے بعد صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران نئے واقعات اور اموات میں اضافے کے بعد ہفتے اور اتوار کو عوام گھروں میں رہیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے ہفتے کے آخر میں جمعہ کی شام 9 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  اگلے ماہ پچاس ملین کورونا ویکسین کی خوراکوں کا استعمال ملک میں شروع کر دیا جائےگا مگر عوام سے مطالبہ ہے  کہ وہ اس سنگین صورتحال میں  صفائی ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی مکمل پابندی کریں۔

 



متعللقہ خبریں