عالمی وبا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 14لاکھ 65ہزار سے بڑھ گئی
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 30 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 65 ہزار 95 اموات ہوئی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ35 لاکھ 46 ہزار373 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 30 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 65 ہزار 95 اموات ہوئی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ35 لاکھ 46 ہزار373 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 73 ہزار 72 اموات اور ایک کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار سے زائد واقعات درج ہو چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار848 اور 63 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 22 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 39 ہزار527 ہے۔
فرانس میں 22 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 52 ہزار325 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسپین میں 16 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 44 ہزار668 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں 16 لاکھ 17 ہزار کورونا کیسز اور 58 ہزار245 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
متعللقہ خبریں
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا
ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او
اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ تک ضروری غذائی امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے