عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 13 لاکھ 25 ہزار ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 48 لاکھ63 ہزار 106 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات کی تعداد 13 لاکھ25 ہزار457 ہوگئی ہیں

1528494
عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 13 لاکھ 25 ہزار  ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 48 لاکھ63 ہزار 106 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات کی تعداد 13 لاکھ25 ہزار457 ہوگئی ہیں۔

دنیا بھرمیں کورونا وائرس سےصحت یاب افراد کی تعداد 3 کروڑ81 لاکھ64 ہزار519 ہوگئی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، آج مزید 500 اموات ہوئیں جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

خبر کے مطابق نیویارک شہر میں پیر سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ریسٹورنٹس اور بازار رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں 472 اموات اور 27 ہزار نئے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  اگر لاک ڈاؤن پر مؤثر عمل نہ کیا گیا تو کرسمس تک صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ65 ہزار811 اور 58 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

فرانس میں 19 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر اور44 ہزار548 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں19 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 33 ہزار186 تک پہنچ چکی ہے۔

اسپین میں 14 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 40 ہزار 769 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 13لاکھ 104 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار436 ہلاک ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں