عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 12لاکھ 62 ہزار ہو گئی

عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ7لاکھ 39 ہزار151افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 12 لاکھ 62ہزار100 اموات ہوئی ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک کورونا کے 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

1524315
عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 12لاکھ 62 ہزار ہو گئی

عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ7لاکھ 39 ہزار151افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 12 لاکھ 62ہزار100 اموات ہوئی ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک کورونا کے 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ  واقعات اور اموات امریکہ میں  درج  ہوئی ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے2 لاکھ43 ہزار768 اموات اور ایک کروڑ2لاکھ 88 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار397 اور 56لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

فرانس میں 17لاکھ 87ہزار سے زائد افراد متاثر اور40 ہزار439 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 17 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار537 تک پہنچ چکی ہے۔

اسپین میں 13 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 38 ہزار 833 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 12 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 ہزار560 ہلاک ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں