عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 12لاکھ سے تجاوز کر گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 68 لاکھ 34 ہزار 630 افراد متاثر اور 12 لاکھ 5 ہزار 437 ہلاک ہو چکے ہیں

1520086
عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 12لاکھ  سے تجاوز کر گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 68 لاکھ 34 ہزار 630 افراد متاثر اور 12 لاکھ 5 ہزار 437 ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں 4 لاکھ 36 ہزار 707مریض اور 5 ہزار300 اموات درج ہوئی ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 37 لاکھ 62 ہزار 232 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 18 لاکھ 66 ہزار 961  فعال متاثرین ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 94 لاکھ 74 ہزار 845 تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 104 متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 45ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 16 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 235 ہوگئی ہے۔

فرانس میں14 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر اور37 ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 12 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار878 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 31 ہزار سے اموات ہوئی ہیں۔

کولومبیا میں 31 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 83ہزار واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں