کورونا وائرس: برطانیہ میں دوسری دفعہ قرنطینہ کا اعلان کر دیا گیا

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے دوسری دفعہ قرنطینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے جو 5 نومبر سے نافذ العمل ہو جائے گا

1519608
کورونا وائرس: برطانیہ میں دوسری دفعہ قرنطینہ کا اعلان کر دیا گیا

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 12 لاکھ 930، مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 64 لاکھ 32 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 22 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

امریکہ میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 72 اور مریضوں کی تعداد 94 لاکھ 2 ہزار 590 ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں اموات کی تعداد 46 ہزار 555 اور مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 660 ہو گئی ہے۔ ملک میں دوسری دفعہ قرنطینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے جو 5 نومبر سے نافذ العمل ہو جائے گا۔

اٹلی میں اموات کی تعداد 38 ہزار 618 اور مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 79 ہزار 430 ہو گئی ہے۔

فرانس میں اموات کی تعداد 36 ہزار 788 اور مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار 625 ہو گئی ہے۔

وباء کی وجہ سے 35 ہزار 878 اموات اور 12 لاکھ 64 ہزار 517 مریضوں کے ساتھ اسپین میں کورونا وائرس کے خلاف اختیار کردہ تدابیر کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں سڑکیں اور چوک میدان جنگ میں تبدیل ہو گئے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے اور بعض کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پرتگال میں اموات کی تعداد 2 ہزار 507 ہے اور مریضوں کی تعداد  ایک لاکھ 41 ہزار 279 تک پہنچ گئی ہے۔

907 اموات کے ساتھ آسٹریلیا میں  ماہِ جون سے لے کر اب تک پہلی دفعہ نئے کورونا وائرس کیس ریکارڈ نہیں کئے گئے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 902 ، میکسیکو میں 91 ہزار 753 اور پیرو میں 34 ہزار 476 ہے۔



متعللقہ خبریں