انسانی کھوپڑی میں ایک نئے عضو کی دریافت
انسانی کھوپڑی میں ناک اور حلق کے درمیانی حصے میں چپٹی ہوئی شکل میں لعاب دہن کے نئے غدودوں کی دریافت
![انسانی کھوپڑی میں ایک نئے عضو کی دریافت](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/1384/ab84/79cd/5f8fdb9eef7a4.jpg?time=1719057755)
سائنس دانوں نے انسانی کھوپڑی میں ایک نئے عضو کی دریافت کی ہے۔
ریڈیو تھراپی اور اونکولوجی جریدے میں شائع مقالے کے مطابق سائنس دانوں نےہائی ریزولیوشن مشین کے ساتھ انسانی بدن کے اعصاب کو اسکین کیا اور اسکیننگ کےدوران انسانی کھوپڑی میں ناک اور حلق کے درمیانی حصے میں چپٹی ہوئی شکل میں لعاب دہن کے غدودوں کا ایک جوڑا دریافت کیا ہے۔
تحقیقی ٹیم میں شامل ہالینڈ کینسر انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر میتھیس والسٹار نے موضوع سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک کی سب جدید تشریح الاعضاء کتابوں میں تین بنیادی لعاب دہن غدودوں کا ذکر ملتا ہے ایک کانوں کے قریب دوسرے جبڑے کے نیچے اور تیسرےزبان کے نیچے ۔لیکن اب ہم چوتھے لعاب دہن غدودوں کی موجودگی کے بارے میں بھی جانتے ہیں۔
والسٹار نےمزید کہا ہے کہ کہا ہے کہ ریڈیو تھراپی میں متاثر ہونے والے لعاب دہن کے غدودوں کی جگہ یہ غدود اسپئیر پارٹ عضو کا فریضہ ادا کر سکتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/ea19/98fa/0f87/6671268344631.jpg?time=1719057755)
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا
![ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/86d8/1c77/119b/666d3869b9da1.jpg?time=1719057755)
ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او
اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ تک ضروری غذائی امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے