کورونا وائرس: امریکہ اور مغرب کے حالات

اٹلی میں حکومت نے حالیہ ایک ہفتے میں وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے نئی اور مزید سخت حفاظتی تدابیر نافذ کر دی ہیں

1511166
کورونا وائرس: امریکہ اور مغرب کے حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی کُل تعداد 11 لاکھ 15 ہزار 154اور  مریضوں کی تعداد  4 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 99 لاکھ 19 ہزار 338 سے بڑھ گئی ہے۔

امریکہ میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 283 اور مریضوں کی تعداد 83 لاکھ 43 ہزار 140 ہو گئی ہے۔ملک میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ریاستوں میں جمعہ کے روز اس وقت تک مریضوں کی سب سے بھاری تعداد ریکارڈ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں بھی مریضوں کی تعداد ماہِ جولائی سے لے کر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

برازیل میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 690 اور مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 24 ہزار 362 ہے۔

میکسیکو میں اموات کی تعداد 86 ہزار 59 اور مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 47 ہزار 108 ہو گئی ہے۔

ارجنٹائن میں اموات کی تعداد 26 ہزار 107 اور مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 79 ہزار 119 ہو گئی ہے۔

کولمبیا میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی کُل تعداد 28 ہزار 803 اور مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 371 ہو گئی ہے۔

وباء کی وجہ سے 33 ہزار 702 اموات کے ساتھ پیرو میں مریضوں کی تعدد 8 لاکھ 65 ہزار 549 تک پہنچ گئی ہے۔

یورپ میں وباء کے مرکز ملک انگلینڈ میں وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہزار 579 اور مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 428 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ملک میں کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر اور ویکسین مخالف 'اسٹینڈ اپ ایکس' نامی گروپ نے مظاہرے کی ممانعت کے باوجود دارالحکومت لندن میں احتجاجی مارچ کی۔

اٹلی میں 36 ہزار 474 افراد کووِڈ۔19 کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ ملک میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 2 ہزار 536 ہے۔ حکومت نے حالیہ ایک ہفتے میں وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے نئی اور مزید سخت حفاظتی تدابیر نافذ کر دی ہیں۔

دیگر ممالک میں صورتحال کچھ اس طرح ہے:

اسپین میں اموات کی تعداد 33 ہزار 775 اور مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 82 ہزار 723

فرانس میں اموات 33 ہزار 392 اور مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 197

بیلجئیم میں اموات کی تعداد 10 ہزار 392 اور مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 115اورجرمنی میں اموات 9 ہزار 853 اور مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 733 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں