ترکی میں کورونا ،اموات کی تعداد 8957 ہو گئی

حالیہ چوبیس گھنٹوں کے دوران باسٹھ افراد کی مزید اموات سے ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8957 ہو چکی ہے

1508587
ترکی میں کورونا ،اموات کی تعداد 8957 ہو گئی

ترکی میں  کورونا وائرس  کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62افراد ہلاک ہوگئے ۔

اس وبا کے آغاز سے  لے کر ابتک وائرس کےہاتھوں شکست کھانے والے مریضو ں کی تعداد 8  ہزار957ہوگئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ14ہزار 992 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 1 ہزار 632افراد  کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

اسی دورانیہ میں کورونا  سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 331تک رہی ، جس سے ابتک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96ہزار972 تک ہو گئی ہے



متعللقہ خبریں