مشرق اور افریقہ میں کورونا گراف

بھارت میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 986 اموات کے ساتھ  وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 591 تک پہنچ گئی

1504501
مشرق اور افریقہ میں کورونا گراف

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 10 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ وائرس کے مریضوں کی تعداد  3 کروڑ 67 لاکھ  ایک ہزار  اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 71 لاکھ 63 ہزار  ہو گئی ہے۔

بھارت وزارت صحت کے مطابق ملک میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 986 اموات کے ساتھ  وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 591 اور اسی دورانیے میں 72 ہزار نئے مریضوں سے مریضوں کی کُل تعداد 67 لاکھ 57 ہزار 132 ہو گئی ہے۔

روس میں وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد 21 ہزار 865 اور مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

مراکش میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 ہزار 410 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 248 تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک میں حالات کچھ اس طرح ہیں:

لبنان میں اموات کی تعداد 424 اور مریضوں کی تعداد 46 ہزار 918

الجزائر میں اموات ایک ہزار 773 اور مریضوں کی تعداد 52 ہزار 399

بحرین میں اموات 262 اور متاثرین کی تعداد 73 ہزار 116اور

قطرمیں  اموات کی تعداد 216 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 943 ہو گئی ہے۔

برّ اعظم افریقہ میں وائرس کی وجہ سےموات کی کُل تعداد 36 ہزار 967 اور مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 905 تک پہنچ گئی ہے۔

خطّے میں وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے  6 لاکھ 82 ہزار 215  مریضوں کے ساتھ جنوبی افریقہ پہلے، ایک لاکھ 34 ہزار 695 مریضوں کے ساتھ مراکش دوسرے اور ایک لاکھ 3 ہزار 781 مریضوں کے ساتھ مصر تیسرے نمبر پر ہے۔

موریشس میں وائرس کا کوئی فعال مریض رجسٹر نہیں کیا گیا، سیشلز اور ایرٹرے میں وائرس کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

اس دوران جنوبی افریقہ میں 5 اور مصر میں 4 صحت کے مراکز میں ویکسین تجربات کا کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں