کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ میں حالات

بھارت میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 39 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 95 ہزار 574 ہو گئی

1498559
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ میں حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی کُل تعداد 10 لاکھ 2 ہزار 465، مریضوں کی کُل تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 11 ہزار 430 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ 39 ہزار 270 ہو گئی ہے۔

بھارت میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 39 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 95 ہزار 574 اور اسی دورانیے میں 82 ہزار 767 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 67 لاکھ 4 ہزار 702 تک پہنچ گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں 22 کے اضافے سے اموات کی تعداد 16 ہزار 398 اور ایک ہزار 268 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار 766 ہو گئی ہے۔

سعودی عرب میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد حالیہ ایک دن میں 28 کے اضافے سے 4 ہزار 683 اور مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 193 تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک میں حالات کچھ اس طرح ہیں:

انڈونیشیا میں اموات کی تعداد 10 ہزار 386

عراق میں 8 ہزار 990

پاکستان میں 6 ہزار 466

مصر میں 5 ہزار 883 اور بنگلہ دیش میں اموات کی تعداد 5 ہزار 161 ہے۔



متعللقہ خبریں