کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 101 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 525 ہو گئی

1489663
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 9 لاکھ24 ہزار 610 سے تجاوز کر چکی ہے۔ وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 46 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 8 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے۔

بھارت وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایک ہزار 114 کے اضافے سے  ملک میں اموات کی تعداد 78 ہزار 614 ہو گئی ہے اور حالیہ 24 گھنٹوں میں  94 ہزار 372 وائرس کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

روس میں کورونا وائرس کی وجہ سے  اموات کی تعداد  18 ہزار 578 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں اموات کی تعداد 15 ہزار 427 اور مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 48 ہزار 214 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 101 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 525 ہے۔



متعللقہ خبریں