کورونا وائرس: مشرقی دنیا کے حالات

بھارت میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 16 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 71 ہزار 642 تک پہنچ گئی

1486192
کورونا وائرس: مشرقی دنیا کے حالات

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 8 لاکھ 87 ہزار 681، مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 6 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 93 لاکھ 81 ہزار ہو گئی ہے۔

بھارت میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 16 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 71 ہزار 642 اور 90 ہزار 802 کے اضافے سے مریضوں کی 42 لاکھ 4 ہزار 613 تک پہنچ گئی ہے۔ نئی دہلی  میں یومیہ تقریباً 2.7 ملین مسافروں کو رسل و رسائل کی سہولت فراہم کرنے والی میٹرو  سروس نے کووڈ۔19 کے مریضوں میں اضافے کے باوجود 169 دن کے بعد دوبارہ سے  خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔تاہم  وائرس کی شدت والے علاقوں میں میٹرو اسٹاپوں کومزید کچھ عرصے کے لئے بند رکھا جائے گا۔

17 ہزار 871 اموات کے ساتھ روس میں حالیہ ایک دن میں 5 ہزار 185 کے اضافے سے وائرس کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 609 تک پہنچ گئی ہے۔

برّ اعظم افریقہ میں وباء کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار 357 اور مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 252 ہو گئی ہے۔

خطّے میں 14 ہزار 889 اموات  اور 6 لاکھ 38 ہزار 517 مریضوں کے ساتھ جنوبی افریقہ سرفہرست ہے۔ مصر میں اموات کی تعداد 5 ہزار 530 اور مریضوں کی تعداد 99 ہزار 863 اور الجزائر میں اموات کی تعداد  ایک ہزار 556 ریکارڈ کی گئی ہے۔

موریشس میں کووِڈ۔19 کا کوئی فعال مریض  نہیں رہا،سیشلز اور ایرٹرے میں تاحال وائرس کی وجہ سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔



متعللقہ خبریں