کورونا وائرس: بھارت میں اموات کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی

بھارت میں اموات کی تعداد 70 ہزار 704 اور مریضوں  کی تعداد 41 لاکھ 14 ہزار تک پہنچ گئی

1485601
کورونا وائرس: بھارت میں اموات کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 8 لاکھ 83 ہزار 934 ، مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 9 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ 97 ہزار ہو گئی ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں میں 65 کے اضافے سے بھارت میں اموات کی تعداد 70 ہزار 704 اور 90 ہزار 632 کے اضافے سے مریضوں  کی تعداد  41 لاکھ 14 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

روس میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 820 اور مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 5 ہزار ہو گئی ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں میں چین میں 10 اور جنوبی کوریا میں 167 کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسرائیل میں 14 کے اضافے سے اموات کی تعداد ایک ہزار 7 اور 2 ہزار 517 کے اضافے سے  مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 936 ہو گئی ہے۔

مراکش میں اموات کی تعداد ایک ہزار 329 اور مریضوں کی تعداد 70 ہزار 160 ہے۔

برّاعظم افریقہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 31 ہزار 131 اور مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں