عالمی وبا:اموات کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی
عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 61 لاکھ 84 ہزار سے زائد متاثر رپورٹ ہوچکے ہیں اور 8 لاکھ 67 ہزار سے زائد اموات ہوئیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہو گئی ہے
عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 61 لاکھ 84 ہزار سے زائد متاثر رپورٹ ہوچکے ہیں اور 8 لاکھ 67 ہزار سے زائد اموات ہوئیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 62 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 89 ہزار 964 اموات ہوئی ہیں۔
برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ ایک ہزار سے زائد ہوگئی اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار899 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 جانوں کا ضیاں ہوا جس کے بعد مجموعی تعداد 35497 اور متاثرین کی تعداد2 لاکھ 71 ہزار 515 ہو گئی ہے۔
فرانس میں بھی 26 افراد کے ضیاں سے اموات کی تعداد 30686 جبکہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 24 تک جا پہنچی ہے۔
روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 5 ہزار افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 414 ہوگئی ہے۔
پیرو میں بھی چھ لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29 ہزار259 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کولومبیا میں کورونا وائرس سے 20 ہزار 348 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 33 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 389 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
میکسیکو میں 6 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 65 ہزار 816 اموات ہوئی ہیں۔
متعللقہ خبریں
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا
ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او
اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ تک ضروری غذائی امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے