کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ سے تازہ رپورٹ

اسرائیل کے زیرِ محاصرہ غزہ میں کوووِڈ۔19 کی وجہ سے جاری کرفیو کی مدت میں توسیع کر دی گئی

1482898
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ سے تازہ رپورٹ

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 8 لاکھ 55 ہزار 352 ، مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 56 لاکھ 62 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 62 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

بھارت میں 819 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 65 ہزار 288اور 69 ہزار 921 کے اضافے سے مریضوں کی کُل تعداد 36 لاکھ 91 ہزار167 تک پہنچ گئی ہے۔

روس میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 123 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 17 ہزار 299 اور مریضوں کی تعداد  4 ہزار 729 کے اضافے سے ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں میں چین میں 10 اس کے خود مختار علاقے ہانگ کانگ میں 9 اور جنوبی کوریا میں 235 نئے کورونا کیس رجسٹر  ہوئے ہیں۔

دیگر ممالک میں حالات کچھ اس طرح ہیں:

مولدووا میں اموات کی تعداد 995 اور مریضوں کی تعداد 36 ہزار 920

بیلاروس میں اموات 681 مریض 71 ہزار 843

ازبکستان میں اموات 319، مریض 41 ہزار 787

آذربائیجان میں اموات 534 اور مریض 36 ہزار 435 اور

تاجکستان میں اموات 68 مریض 8 ہزار 583 ہے

اسرائیل کے زیرِ محاصرہ غزہ میں کوووِڈ۔19 کی وجہ سے جاری کرفیو کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ غزہ   کے وزیر صحت کے مطابق  علاقے میں وائرس کی وجہ سے 3 افراد وفات پا چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد 257 ہے۔

انڈونیشیا میں اموات کی تعداد 7 ہزار 417 اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 796  اور نائیجیریا میں اموات کی تعداد 13 اور مریضوں کی تعداد 54 ہزار 8 ہے۔

برّ اعظم افریقہ میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 226 کے اضافے سے اموات کی تعداد 29 ہزار 862 تک پہنچ گئی ہے۔

14 ہزار 149 اموات کے ساتھ جنوبی افریقہ سرفہرست ہے۔

مصر میں اموات کی تعداد 5 ہزار 421 اور الجزائر میں ایک ہزار 510 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں