کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

بھارت میں اموات کی تعداد 50 ہزار 99 اور مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی

1473766
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 7 لاکھ 69 ہزار 78 تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا  کے مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 23 ہزار  اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 43 لاکھ 37 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

ایشیاء میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت میں اموات کی تعداد 50 ہزار 99 اور مریضوں کی تعداد  25 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

روس میں اموات کی تعداد 15 ہزار 685 اور مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 853 ہو گئی ہے۔

ایران میں اموات کی تعداد 19 ہزار 492 اور مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں اموات کی تعداد 6 ہزار 168 اور مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 717 ہو گئی ہے۔

دیگر ممالک کے حالات کچھ اس طرح ہیں:

عراق میں اموات 5 ہزار 785 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 583

الجزائر اموات ایک ہزار 360 مریضوں کی تعداد 38 ہزار 133

عمان میں اموات 562 اور مریض 82 ہزار 924

لیبیا میں اموات 139 اور مریض 7 ہزار 327

قطر میں اموات کی تعداد 192 اور مریضوں کی تعداد  ایک لاکھ 14 ہزار 809

متحدہ عرب امارات میں اموات 361 اور مریضوں کی تعداد 64 ہزار 102 ہو گئی ہے۔

برّ اعظم افریقہ میں کووِڈ۔ 19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 25 ہزار 377 اور مریضوں کی تعداد  11 لاکھ 12 ہزار 732 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں