"عالمی وبا "اموات کی تعداد 7 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ گئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار 680 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 46 ہزار  ہو گئیں۔

1471477
"عالمی وبا "اموات کی تعداد 7 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ گئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار 680 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 46 ہزار  ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 63 لاکھ 35 ہزار 487 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں زیر قرنطینہ  ہیں، جن میں سے 64 ہزار 687 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 34 لاکھ 49 ہزار 100 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 66 ہزار 201 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 51 ہزار 997 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 1 ہزار 857 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 57 ہزار 470 تک جا پہنچی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 53 ہزار 3 ہو گئی جبکہ کورونا کے واقعات 4 لاکھ 85 ہزار 836 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 21 ہزار 276 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا  کے4 لاکھ 83 ہزار 133  مریض درج ہوئے ہیں۔

کولومبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 13 ہزار 154 ہوگئی جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 97 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 139 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل واقعات 3 لاکھ 75 ہزار 44 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 576 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 70 ہزار 60 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 526 ہوگئی جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 641 ہو چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں