کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ میں حالات

بھارت میں ا موات کی تعداد حالیہ 24 گھنٹوں میں 834 کے اضافے سے 46 ہزار 216 تک پہنچ گئی

1471541
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ میں حالات

دنیا بھر میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 7 لاکھ 46 ہزار 246 ہو گئی ہے۔ وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 5 لاکھ 39 ہزار 733 سے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ 57 ہزار 923 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس وقت بھارت کورونا مریضوں کی تعداد  کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں وائرس کی وجہ سےا موات کی تعداد حالیہ 24 گھنٹوں میں 834 کے اضافے سے 46 ہزار 216 اور مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 32 ہزار 908 ہو گئی ہے۔

روس میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد حالیہ 24 گھنٹوں میں 129 کے اضافے سے 15 ہزار 260 تک اور مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 2 ہزار 701 تک پہنچ گئی ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران برّ اعظم افریقہ میں اموات کی تعداد 269 کے اضافے سے 23 ہزار 912 ہو گئی ہے۔ مریضوں کی تعداد  7 ہزار 995 کے اضافے سے 16 لاکھ 9 ہزار 93 تک پہنچ  گئی ہے۔

پورے براعظم میں 10 ہزار 751 اموات کے ساتھ جنوبی افریقہ پہلے، 5 ہزار 59 اموات کے ساتھ مصر دوسرے اور ایک ہزار 322 اموات کے ساتھ الجزائر تیسرے نمبر پر ہے۔

مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 956 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 423 کے اضافے سے 47 ہزار 290 ہو گئی ہے۔

وائرس کی وجہ سے اس وقت تک پاکستان میں 6 ہزار 129، انڈونیشیا میں 5 ہزار 824 اور اسرائیل میں 622 اموات واقع ہو چکی ہیں۔



متعللقہ خبریں