کورونا وائرس کی تحقیق کے لئے ترکی اور چین کے مشترکہ منصوبے

چین کا قومی قدرتی سائنسز وقف اور ترکی کا سائنس و ٹیکنالوجی کا تحقیقی ادارہ TUBİTAK متعدد منصوبوں کو فنڈ مہیا کرے گا

1462068
کورونا وائرس کی تحقیق کے لئے ترکی اور چین کے مشترکہ منصوبے

کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے باہمی تعاون ہر گزرتے دن کے ساتھ اہمیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں چین کا قومی قدرتی سائنسز وقف اور ترکی کا سائنس و ٹیکنالوجی کا تحقیقی ادارہ TUBİTAK متعدد منصوبوں کو فنڈ مہیا کرے گا۔

TUBİTAK کامیاب منصوبوں کو 7 لاکھ 20 ہزار لیرا مالیت کا تعاون فراہم کرے گا۔

مشترکہ منصوبوں کی مدت 2 سال ہو گی اور جن شعبوں کو مالی تعاون فراہم کیا جائے گا ان کی ترتیب اس طرح ہے:

*** اینٹی کورونا وائرس ادویات کی اسکریننگ اور تیاری

*** اینٹی کورونا وائرس ویکسین  کی تحقیق اور تیاری

*** حیوانات سے منتقل ہونے والے وائرس کی تحقیق

*** فی الفور اور صائب تشخیص کی ٹیکنالوجی

*** عوامی صحت میں مداخلت کے سماجی پہلو

ترک ٹیم کو 7 لاکھ 20 ہزار لیرا کی مالی امداد

منصوبے میں ویکسین اور دوا  کی تحقیق و تیاری کی تجاویز کو اوّلیت دی گئی ہے۔ حیوانی وائرس کی جڑ، اس کے مقابل مدافعتی نظام کے میکانزم  سرفہرست موضوعات میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں فوری اور درست تشخیص میکانزم کی ٹیکنالوجی سے متعلق تحقیقات کے ساتھ بھی تعاون کیا جائے گا۔

کامیاب منصوبوں والی ترک ٹیم کو TUBİTAK کی طرف سے 7 لاکھ 20 ہزار لیرا کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

درخواست دینے کی آخری تاریخ 7 اگست ہے۔



متعللقہ خبریں